اسرائیل نے غزہ میں جاری جنگ روکنے کا عندیہ دے دیا

(میڈیا92نیوز)
فلسطین پر دو ہفتوں سے جاری بمباری اور فضائی حملوں کے بعد اسرائیلی حکومت نے جنگ روکنے کا عندیہ دیا ہے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کی حکومت نےجنگی کارروائیاں روکنے کیلئے مصر کی حکومت کوآگاہ کیا ہے۔جنگ بندی کے حوالے سے اسرائیل کی سلامتی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ ممکنہ جنگ بندی معاہدے پر غور کیا جارہا ہے۔جنگ بندی کے حوالے سے حتمی اعلان اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ آج ہونے والے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں بھی جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔اسرائیلی حملوں میں اب تک 232 فلسطینی شہید جبکہ سینکڑوں زخمی ہوچکے ہیں ۔حملوں کے باعث 40 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

لاہور؛ لاکھوں پاسپورٹ التوا کا شکار، شہری کئی ماہ سے پریشان

لاہور: محکمہ پاسپورٹ میں ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد پاسپورٹ التوا کا شکار ہونے کی وجہ …