صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد سے ملاقات

لاہور (میڈیا 92 نیوز آن لائن)

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی  نے  یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یوایم ٹی) کے صدر ابراہیم حسن مراد سے  ملاقات کی اور احسن طریقے سے صدر یو ایم ٹی کی میزبانی کی۔

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی  نے اس موقع پر اعلیٰ تعلیم اور مصنوعی ذہانت سے متعلق باہمی دلچسپی کے مختلف نکات پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے شعبہ تعلیم میں یو ایم ٹی کے کردار کو خوب سراہا اور سابق چیئر مین یو ایم ٹی ڈاکٹر حسن صہیب مراد (شہید) کی تعلیمی خدمات کوخراج تحسین بھی پیش کیا۔صدر علوی کا کہنا تھا کہ تکنیکی ترقی نے تعلیم کے منظر نامے کو بدل کر رکھ دیا ہے لہذا ہمیں بدلتے وقت کے ساتھ اپ ڈیٹ رہنا پڑے گا۔ انکا مز ید کہنا تھا کہ اعلیٰ تعلیم کے میدان میں ہمارے مستقبل کے ہونہار نوجوان رہنما زندگی کے ہر شعبے میں ملک و قوم کی ترقی میں اپنا قلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔

 صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد نے اس ملاقات پر جناب صدر پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور ان کے ساتھ اعلیٰ اور جامع تعلیم کے سلسلے میں حکمتِ عملی اور بہترین طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا۔انکا کہنا تھا کہ نوجوان ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں لہذا نوجوانوں کی بہتر قیادت اور قومی کردار سازی کے حوالے سے ہمیں ضروری اقدامات کرنا ہونگے۔ابراہیم مراد نے صدر پاکستان کو یو ایم ٹی کی نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ بھی دی اور بتایا کہ یو ایم ٹی کا شمار ایشیاء کی بہترین یو نیورسٹیز میں ہوتا ہے جس میں پاکستان بھر کے مختلف شہرو ں بلخصوص بلوچستان کے ہر ضلعے سے تعلق رکھنے والے طلباء سکالر شپس پر معیاری تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

ابراہیم حسن مراد نے صد پاکستان سے اظہار خیال کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہمیں اپنے تعلیمی نظام میں ٹیکنالوجی کے فوائد کا ادراک کرنا ہوگا،لہذا ہمارے معاشرے میں کئی دہائیوں سے درپیش مسائل اور چیلنجز کے حل کی تشکیل کیلیئے پالیسی سازوں اور ایکڈیمیہ کو مل کر کام کرنا چاہیئے۔انکا کہنا تھا کہ ایسے باہمی تعاون پر مشتمل نیٹ ورک ہی ترقی یافتہ ملک بننے کے خواب کو حقیقت میں بدلے گا۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان نے عمر ایوب کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کردیا

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عمر ایوب کو وزیراعظم کے عہدے کا امیدوار …