ڈائریکٹرمیوزیم اورچیف سیکورٹی آفیسر کی انکریمنٹ روک دی گئی

لاہور(میڈیا 92نیوزآن لائن)

صوبائی محتسب پنجاب نے ڈائریکٹر میوزیم لاہور اور چیف سیکورٹی آفیسر کے خلاف خاتون کو ہراساں کرنے کے حوالے سے معاملہ پر دونوں افسران کی دو سال کے لیے انکریمنٹ روک دی ہے،

پروگرام کوآرڈینٹر ٹولنٹن بلاک این سی اے کی جانب سے صوبائی محتسب پنجاب کو درخواست دی گئی جس میں کہا گیا کہ ڈائریکٹر میوزیم لاہور اعجاز احمد منہاس اور چیف سیکورٹی آفیسرخاور اقبال نے خاتون کو ہراساں کیا گیا.

استدعا ہے کہ فاضل محتسب معاملہ کا نوٹس لے، صوبائی محتسب پنجاب نے معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے دونوں افسران کی دو سال کی انکریمنٹ روکتے ہوئے درخواست نمٹا دی ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …