سید مرتضی علی شاہ کی زیر صدارت پولیو مہم کی تیاریوں کے حوالے سے اہم اجلاس

(میڈیا 92 نیوز)

ڈپٹی کمشنر مٹیاری سید مرتضی علی شاہ نے لطیف ہال مٹیاری میں پولیو مہم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 29 مارچ 2 اپریل 2021 تک ہونے والی پولیو مہم کو کامیاب کرنے کے لئے بھرپور اقدامات کئے جائیں۔

انہوں نے محکمہ صحت کے عملداروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض دیانتداری سے ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کا جڑ سے خاتمہ قومی فرض ہے، پولیو کے خاتمے کے مقاصد حاصل کرنے کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا پڑے گا تاکہ ہم اس موذی مرض سے نجات حاصل کرکے اپنی آنے والی نسلوں کو محفوظ کرسکتے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر مٹیاری سید مرتضی علی شاہ نے کہا کہ پولیو مہم میں کام کرنے والی ٹیموں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے تاکہ پولیو مہم کے سو فیصد نتائج حاصل کئے جاسکیں۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر یار محمد کھوسو نے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 29 مارچ سے 2 اپریل تک ہونے والی پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں ایک لاکھ 62 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ٹارگیٹ مقرر کیا گیا ہے.

ضلع کے تینوں تعلقوں کے 18 یوسیز میں 115 ایریا انچارجز اور 461 موبائل ٹیموں کے ساتھ ساتھ 27 ٹرانزٹ اور 48 فکس پوائنٹس مقرر کی گئی ہیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون غلام فاروق احمد لغاری، اسسٹنٹ کمشنر مٹیاری عبدالمجید زہرانی، اسسٹنٹ کمشنر سعیدآباد سید محمد فہد میر، ڈاکٹر نظیر احمد ملاح سمیت محکمہ صحت کے عملداران نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان نے عمر ایوب کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کردیا

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عمر ایوب کو وزیراعظم کے عہدے کا امیدوار …