سول سروسز اکیڈمی میں 48 کامن گروپ کے زیر تربیت افسران کا پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی ہیڈ آفس کا دورہ

لاہور (سبط اعوان سے)

سول سروسز اکیڈمی میں 48 کامن گروپ کے زیر تربیت افسران نے پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی ہیڈ آفس کا مطالعاتی دورہ کیا۔

دورے کا مقصد افسران کو کمپیوٹرازڈ لینڈ ریکارڈز مینجمنٹ اینڈ انفارمیشن سسٹم کے حوالے آگاہی فراہم کرنا تھا۔ وفد کو بتایا گیا کہ پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی نے 5 کروڑ سے زائد مالکان اراضی کا ریکارڈ محفوظ بنایا گیا ہے۔

پنجاب بھر میں قائم 184 اراضی ریکارڈ سنٹرز اور موبائل اراضی ریکارڈ سنٹرز سے سالانہ 50 لاکھ سے زائد صارفین کو فرد اور انتقال کی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں.

خدمات کی فراہمی کی بدولت سرکاری خزانے کو سالانہ اربوں روپے کی آمدن ہوتی ہے۔

حکومت پنجاب نے صارفین کو لینڈ ریکارڈ سے متعلق خدمات کی آسان فراہمی کے لیئے کئی اقدامات کیے ہیں۔

جن میں قانونی گوئی کی سطح پر 115 اراضی ریکارڈ سنٹرز کا قیام۔ موبائل اراضی ریکارڈ سنٹرز کے ذریعے گھر کی دہلیز پر فرد اور انتقال کی خدمات۔ آن لائن فرد کا اجراء۔

تمام 143 تحصیلوں میں رجسٹری کے نظام کی کمپیوٹرازیشن۔ رجسٹری کے بعد خود کار طریقہ کار سے انتقال۔ امریکہ۔ برطانیہ۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے سفارتخانوں میں اراضی ریکارڈ سے متعلقہ خدمات کی فراہمی شامل ہے۔

جبکہ اراضی ریکارڈ سنٹرز میں سر سبز پنجاب کمپین کے تحت 10 ہزار سے زائد پودے بھی لگائے گئے ہیں.

وفد نے پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا۔

سید ریحان حیدر کاظمی ڈپٹی ڈائریکٹر سول سروس اکیڈمی نے اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی معظم اقبال سپرا کو شیلڈ پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …