فیصل واوڈا اب سینیٹ انتخابات میں حصہ لے سکتے ہیں یا نہیں؟

کراچی (ایم 92 نیوز)الیکشن ٹریبونل نے وفاقی وزیرفیصل واوڈاسینیٹ الیکشن کیلئے اہل قراردیدیا، فیصل واوڈا کیخلاف پیپلز پارٹی کے قادرخان مندوخیل کی اپیل خارج کردی گئی ،الیکشن ٹریبونل نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقراررکھا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن ٹریبونل میں فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ،وفاقی وزیر کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ فیصل واوَڈا نے حقائق نہیں چھپائے،انہوں نے امریکی شہریت چھوڑی دی تھی، کاغذات پر اعتراضات خلاف قانون ہے، قادر خان مندوخیل کی اپیل مسترد کی جائے، الیکشن ٹربیونل نے فیصل واوڈا کوسینیٹ انتخابات کیلئے اہل قراردےدیا،الیکشن ٹریبونل نے فیصلے میں کہاہے کہ فیصل واوڈا کیخلاف اعتراض کرنے والے دہری شہریت پرمطمئن نہ کرسکے،فیصل واوڈا اب سینیٹ انتخابات میں حصہ لے سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان نے عمر ایوب کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کردیا

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عمر ایوب کو وزیراعظم کے عہدے کا امیدوار …