سی ایس ایس کے زیر تربیت افسروں کا اینٹی کرپشن پنجاب کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

لاہور(سٹی رپورٹر) سی ایس ایس کے اڑتالیسویں کامن کے زیر تربیت افسران نے اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹرز کا مطالعاتی دورہ کیا.ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس نے زیر تربیت افسران کو اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پر بریفینگ دی.زیر تربیت افسران کا تعلق پولیس سروس، پی اے ایس، ریلوے، انفارمیشن ، کسٹمز سروس اور دیگر مختلف کیڈرز سے تھا.میڈم تسنیم ظفر چیف انسٹرکٹر سول سروس اکیڈمی بھی افسران کے ہمراہ تھیں.گیارہ زیر تربیت افسران پر مشتمل وفد کو مکمل بریفنگ دی گئی۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خاتمے کے بغیر گُڈ گورننس ناممکن ہے۔ اینٹی کرپشن بلا امتیاز و بلا تخصیص احتساب پر عمل پیرا ہے۔ میگا کرپشن کے ساتھ ساتھ چائے پانی کی مد میں چھوٹی موٹی کرپشن کا خاتمہ بھی ایک چیلنج ہے۔ زیر تربیت افسران کا کہناتھا کہ اینٹی کرپشن کی پچھلے دو سالوں کی پرفارمنس کو بطور کیس سٹڈی پڑھ رہے ہیں۔ اینٹی کرپشن نے گزشتہ دو سالوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اینٹی کرپشن آ کر بہت اچھا لگا۔ ڈی جی اینٹی کرپشن محمد گوہر نفیس سے مل کر بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز، مسٹر پاکستان کا اعزاز،B-LEGEND جم کے 25 سالہ احسن سہیل نے اپنے نام کرلیا، دیکھئے رپورٹ

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز ، مسٹر پاکستان کا اعزاز ، B-LEGEND جم …