برطانیہ سے پی ٹی آئی کو پارٹی فنڈز کے لیے کروڑوں روپے ملے

اسلام آباد(نیٹ نیوز)پی ٹی آئی نے برطانیہ سے پارٹی اکاﺅنٹ مین منتقل ہونے والے کروڑوں روپے کی تفصیلات جاری کردیں،تفصیلات سیکرٹری تحریک انصاف کے او آئی سی ڈاکٹر عبداللہ ریاڑ نے جاری کیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق عبداللہ ریاڑ کاکہنا ہے کہ 8 کروڑ87 لاکھ”ممنوعہ فنڈنگ“کاڈھول پیٹنے والوںکے منہ پر طمانچہ ہیں، ہزاروں پاکستانی پیسہ خرچ کرکے تحریک انصاف میں شامل ہوئے،انہوں نے کہاکہ برطانیہ میں 11ہزار208 پاکستانیوں نے تحریک انصاف کی رکنیت حاصل کی ، دیگر ممالک میںہونے والی رکنیت کی تفصیلات بھی جاری کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز، مسٹر پاکستان کا اعزاز،B-LEGEND جم کے 25 سالہ احسن سہیل نے اپنے نام کرلیا، دیکھئے رپورٹ

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز ، مسٹر پاکستان کا اعزاز ، B-LEGEND جم …