وفاقی وزیر شبلی فراز نے آئندہ عام انتخابات کی باتیں شروع کردیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ کے ذریعے ہوں گے جس سے اوورسیز پاکستانی بھی ووٹنگ میں حصہ لے سکیں گے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم اور ان کی جماعت کا ہمیشہ یہی موقف رہا ہے کہ سینیٹ سمیت تمام انتخابات شفاف ہونے چاہیں۔ عمران خان ایسا الیکشن چاہتے ہیں جس پر کوئی اعتراض نہ کرے۔ شفاف الیکشن کی مخالفت کرنے والوں کا قوم کو پتا چل گیا ہے۔ شفاف الیکشن کے لیے ہماری کوشش جاری رہے گی۔ ایسا دن بھی آئے گا کہ الیکشن پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکے گا۔ شبلی فراز نے کہا کہ کوئی شک نہیں عوام مہنگائی سے پریشان ہیں۔ تاہم ملک کے معاشی حالات ٹھیک ہو رہے ہیں۔ محدود وسائل کے باوجود سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا۔ انہوں نے ایک بار پھر حکومتی موقف دہراتے ہوئے کہا کہ 18ویں ترمیم کی کچھ شقوں کو ٹھیک کرنا ہوگا۔میثاق جمہوریت میں یہی لوگ شفاف الیکشن کی باتیں کر رہے تھے،، ہم شفاف الیکشن کروا رہے ہیں تو یہ ہمارا گناہ ہے۔ اپوزیشن کا قانون سازی کے حوالے سے متضاد اور منافقانہ رویہ رہا ہے، اپوزیشن شفاف الیکشن نہیں چاہتی اور لیت ولعل سے کام لے رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز، مسٹر پاکستان کا اعزاز،B-LEGEND جم کے 25 سالہ احسن سہیل نے اپنے نام کرلیا، دیکھئے رپورٹ

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز ، مسٹر پاکستان کا اعزاز ، B-LEGEND جم …