پی ٹی آئی نے اکبر ایس بابر کو کیا پیشکش کی

اسلام آباد (آن لائن) تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے فارن فنڈنگ کیس کے درخواست گزار اکبر ایس بابر کو عہدے کی پیشکش کے دعوے کو مسترد کردیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے ترجمان کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ اکبر ایس بابر کو کسی عہدے کی پیشکش نہیں کی گئی ہے ، ان کا بیان مضحکہ خیز اور بے بنیاد ہے ۔ترجمان کے مطابق پی ٹی آئی کے کسی ذمہ دار نے اکبر ایس بابر سے رابطہ کیا نہ ہی کوئی پیشکش کی، اکبر ایس بابر گزشتہ 8 برس سے تحریک انصاف کو بلیک میل کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اور فارن فنڈنگ کیس کے پٹیشنر اکبر ایس بابر نے دعویٰ کیا تھاکہ وزیراعظم عمران خان کے ایک معتمد خاص نے چند ہفتے قبل رابطہ کیا اور پیغام دیا گیا کہ میں فارن فنڈنگ کیس سے دستبردار ہو جاو¿ں، بدلے میں پسند کا کوئی بھی حکومتی یا پارٹی عہدہ دینے کی پیشکش کی گئی۔اکبر ایس بابر کا کہنا تھاکہ میں نے یہ پیشکش مسترد کردی اور کہاکسی ذاتی مفاد، حکومتی یا پارٹی عہدے کیلئے میدان میں نہیں نکلا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز، مسٹر پاکستان کا اعزاز،B-LEGEND جم کے 25 سالہ احسن سہیل نے اپنے نام کرلیا، دیکھئے رپورٹ

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز ، مسٹر پاکستان کا اعزاز ، B-LEGEND جم …