ڈی جی اینٹی کرپشن کی “چائے پانی کے خلاف مہم “میں تیزی

لاہور (میڈیا 92 نیوز آن لائن)

ڈی جی اینٹی کرپشن کی “چائے پانی کے خلاف مہم “میں تیزی، اینٹی کرپشن چنیوٹ کا محکمہ آبپاشی کے اہلکاروں پر اچانک چھاپہ، ویڈیو میں اینٹی کرپشن ٹیم کو رشوت کی رقم برآمد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کا کہنا تھا کہ پٹواری اور گیج ریڈر کو ہزاروں روپے رشوت کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ اینٹی کرپشن نے چنیوٹ کے علاقے لالیاں سے محکمہ مال کے دو اہلکاروں کو تیس ہزار رشوت لیتے گرفتار کیا۔ ملزمان ملک ممتاز پٹواری نہر اور ممتاز احمد پنسال نے پندرہ پندرہ ہزار رشوت لی۔

[KGVID]https://media92.pk/wp-content/uploads/2021/02/WhatsApp-Video-2021-02-13-at-17.17.25-1.mp4[/KGVID]

اس حوالے سے گوہر نفیس کا کہنا تھا کہ ملزمان نے نہر پر پل کے تعمیری کام میں خلل نہ ڈالنے پر چائے پانی کی رشوت لی۔ ملزمان کو سول جج طارق خان کی موجودگی میں سرکل آفیسرعصمت اللہ بندیال نے گرفتار کیا۔

پنجاب بھر کے سرکاری دفاتر میں چائے پانی کے نام پر رشوت کے خلاف مہم تیزی سے جاری ہے۔ عوام کرپشن کے خلاف اس جنگ اینٹی کرپشن کا ساتھ دیں۔

[KGVID]https://media92.pk/wp-content/uploads/2021/02/WhatsApp-Video-2021-02-13-at-17.17.25.mp4[/KGVID]

اس حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ کرپٹ عناصر کی فورا نشاندہی کرکے اینٹی کرپشن کو مطلع کریں۔ کرپشن کے اس ناسور کے خاتمے میں ہم سب ساتھ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …