اینٹی کرپشن کی قبضہ مافیا کے خلاف بڑی کاروائیاں جاری، کروڑوں‌روپے کی سرکاری اراضی واہ گزار کروالی

(میڈیا 92 نیوز آن لائن)
اینٹی کرپشن کی قبضہ مافیا کے خلاف دو بڑی کاروائیاں، کروڑوں روپے مالیت کی ہزاروں کنال سرکاری اراضی واگزار کرا لی.

اس حوالے سے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کا کہنا تھا کہ ڈی جی خان کے علاقہ موضع راکھ کوٹلہ سے ایک ہزار کنال سرکاری زمین واگزار کرالی۔ اینٹی کرپشن نے پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ واگزار کرائی گئی زمین کی مالیت 16 کروڑ 25 لاکھ سے زائد ہے۔ قابضین سے تاوان کی وصولی کے لئے محکمہ مال کو ہدایات جاری کردی ہیں۔ دوسری کاروائی میں موضع کوٹلہ سیخانی سے دو کنال اٹھارہ مرلہ کمرشل اراضی واگزار کرا لی۔

واگزار کرائی گئی کمرشل اراضی کی قیمت ایک کروڑ سولہ لاکھ روپے ہے۔ پنجاب بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …