سینیٹ الیکشن کیس ، ن لیگ کا موقف بھی سامنے آگیا،سپریم کورٹ میں جواب جمع

اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ ن نے سینیٹ الیکشن کے حوالے سے صدارتی ریفرنس خارج کرنے کی استدعا کردی۔مسلم لیگ ن نے سپریم کورٹ میں اپنا تحریری موقف بیرسٹر ظفراللہ کے ذریعے جمع کرایا ہے اور استدعا کی ہے کہ سینیٹ انتخابات خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہونے چاہئیں کیونکہ ان پر آئین کے آرٹیکل 226 کا اطلاق ہوتا ہے۔ ن لیگ نے اپنے موقف میں صدارتی ریفرنس خارج کرنے کی استدعا کی ہے۔خیال رہے کہ حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کا موقف ہے کہ انتخابات خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہونے چاہئیں تاہم حکومت نے اوپن بیلٹ کے ذریعے ووٹنگ یقینی بنانے کیلئے صدارتی آرڈیننس بھی جاری کیا ہے جس کو سپریم کورٹ کے فیصلے سے مشروط کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز، مسٹر پاکستان کا اعزاز،B-LEGEND جم کے 25 سالہ احسن سہیل نے اپنے نام کرلیا، دیکھئے رپورٹ

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز ، مسٹر پاکستان کا اعزاز ، B-LEGEND جم …