ایک اور یوٹرن،ہارس ٹریڈنگ کے الزام میں ہٹائے گئے پی ٹی آئی رہنما کو نیاعہدہ مل گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کابینہ سے ہارس ٹریڈنگ کے الزام میں ہٹائے گئے معاون خصوصی برائے قانون عارف یوسف کو نیا عہدہ دے دیا،انہیں’انصاف ویلفیئر ونگ‘کا سینٹرل جوائنٹ سیکرٹری پشاور ریجن تعینات کیا گیا ۔خیال رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپریل 2018 میں عارف یوسف اور دیگر 19 ارکان صوبائی اسمبلی (ایم پی ایز) کو 2018 کے سینیٹ الیکشن میں مبینہ طور پر ووٹ بیچنے کے الزام میں پارٹی سے نکالنے کا اعلان کیا تھا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ پشاور کے اخبارات میں تعیناتی پر مبارکبادوں کے اشتہارات بھی چھپوائے گئے تھے .عارف یوسف نے ووٹ فروخت کرنے اور رشوت لینے کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے عمران خان کے خلاف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور کی عدالت میں ہتکِ عزت کا کیس دائر کیا جس کے بعد تحریک انصاف کے مرکزی رہنما بابراعوان نے دیگررہنمائوں کے ہمران عارف یوسف کی رہائش گاہ پر جاکر کیس واپس لینے کی درخواست کی۔ عارف یوسف کے مطابق بابر اعوان نے ہارس ٹریڈنگ کے الزامات پر عمران خان کی جانب سے ان سے معذرت کی اور انہیں پارٹی عہدہ دینے کی پیشکش کی تھی جس پر انہوں نے عمران خان کےخلاف ہتک عزت کا کیس واپس لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز، مسٹر پاکستان کا اعزاز،B-LEGEND جم کے 25 سالہ احسن سہیل نے اپنے نام کرلیا، دیکھئے رپورٹ

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز ، مسٹر پاکستان کا اعزاز ، B-LEGEND جم …