ریلوے میں ماحول انتہائی غلیظ ہے، وزیر ریلوے کا سٹاف افسرمستعفی

لاہور( آن لائن )محکمہ ریلوے کے 19 ویں گریڈ کے افسر اور وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کے سٹاف آفیسر غلام دستگیر نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق غلام دستگیر بلوچ نے اپنا استعفیٰ وزیر ریلوے کو ارسال کر دیاہے جس میں انہوں نے موقف اختیار کیاہے کہ ریلوے میں مافیا کا مقابلہ نہیں کر سکا اس لیے عہدے سے استعفیٰ دے رہاہوں اور عزت کی زندگی گزارنا چاہتاہوں ۔استعفے میں کہا گیا ہے کہ ایک سول سرونٹ اور ٹرانسپورٹ پروفیشنل کے طور پر پاکستان ریلویز کے ڈوبتے ادارے کی ترقی کے لیے ایماندارانہ اور پیشہ وارنہ خدمات انجام دینے کی کوشش کی، عمران خان حکومت کا ریلوے کی تعمیر نو کا فیصلہ فریٹ مافیا کو سوٹ نہیں کرتا۔استعفے میں مزید کہا گیا ہے کہ ریلوے میں اندرونی اور بیرونی مافیا اتنا طاقتور ہے کہ اس کامقابلہ نہیں کر سکا، ریلوے میں کام کا ماحول بھی اتنا غلیظ ہے کہ میں نے سرنڈر کرنے کو ترجیح دی۔غلام دستگیر بلوچ کا تبادلہ کرکے انہیں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز، مسٹر پاکستان کا اعزاز،B-LEGEND جم کے 25 سالہ احسن سہیل نے اپنے نام کرلیا، دیکھئے رپورٹ

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز ، مسٹر پاکستان کا اعزاز ، B-LEGEND جم …