براڈ شیٹ کمیشن سیاہ کرتوتوں پر “ سفیدی” کا کام کرے گا

لندن (مانیٹرنگ سیل)سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے ریٹائرڈ جسٹس عظمت شیخ پر گزشتہ عام انتخا بات سے قبل ’پری پول رگنگ‘ کا الزام لگا دیاہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ریٹائرڈ جسٹس عظمت سعید براڈ شیٹ کمیشن کی سربراہی کے لیے انتہائی متنازع شخصیت ہیں ،یہ ایک سنگل پرسن کمیشن ہے جس میں عظمت سعید سے زیادہ متنازع شخصیت نہیں ہو سکتی تھی،وہ پری پول رگنگ کا بھی حصہ رہے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ عظمت سعید نے جنرل مشرف کے آئین شکن اقدامات کو قانونی جواز فراہم کرنے کیلئے نیب کا حصہ بنے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ براڈ شیٹ کمیشن لوگوں کے سیاہ کرتوتوں پر “ سفیدی” کرنے کا کام کرے گا، براڈ شیٹ کے ساتھ ہونے والے مجرمانہ معاہدے پر دستخط کرنے والوں میں بھی عظمت سعید شامل تھے۔حسین نواز نے کہا کہ عظمت سعید نے نیب میں بیٹھ کر سیاستدانوں اور شریف فیملی کے خلاف مقدمات بنائے،پاناما کیس میں واٹس ایپ جے آئی ٹی کے معاملے کے پیچھے بھی عظمت سعید تھے۔نواز شریف کے صاحبزادے نے کہا کہ عظمت سعید نے بھری عدالت میں نواز شریف حکومت کو سسلین مافیا کہا،وہ نواز شرف کو یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ انہیں اندازہ ہونا چاہیے کہ اڈیالہ جیل میں بہت جگہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز، مسٹر پاکستان کا اعزاز،B-LEGEND جم کے 25 سالہ احسن سہیل نے اپنے نام کرلیا، دیکھئے رپورٹ

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز ، مسٹر پاکستان کا اعزاز ، B-LEGEND جم …