صبح کا بھولا شام کو گھر واپس آ جائے تو اسے بھولا نہیں کہتے

اسلام آباد( آن لائن)ملائیشیا میں ضبط ہونے والا قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کا بوئنگ 777 طیارہ کوالالمپور سے اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملائیشیا میں طیارے کی ضبطگی کے معاملے پر پی آئی اے اور لیزنگ کمپنی کی باہمی رضامندی سے ملائیشین عدالت میں کیس خارج کرکے طیارہ پی آئی اے کے حوالے کیا گیا۔واضح رہے کہ پی آئی اے کا 777بوئنگ طیارہ کوالالمپور ایئرپورٹ پر روک لیا گیا تھا ، ذرائع کا کہنا تھا کہ بوئنگ طیارہ لیز کمپنی کو ادائیگی نہ ہونے پر روکا گیا، لیز کمپنی کو قابل ادا رقم تقریباً ایک کروڑ چالیس لاکھ ڈالر ہے۔عدالتی حکم پر طیارے کو ٹیک آف سے قبل روکا گیا۔ معاملے طے پانے کے بعد طیارہ ملائیشیا سے اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔ طیارے نے جمعہ کی صبح کوالالمپور سے اسلام آباد کے لیے اڑان بھری تھی۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان نے عمر ایوب کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کردیا

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عمر ایوب کو وزیراعظم کے عہدے کا امیدوار …