نئی درجہ بندی میں کراچی دنیا کا دوسراآلودہ ترین شہر قرار

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شہروں کی آلودگی کے حوالے سے 2021ءکی نئی درجہ بندی میں کراچی کو دنیا کا دوسراآلودہ ترین شہر قرار دے دیا گیا ہے۔پاک آبزرور کے مطابق ایئرکوالٹی انڈیکس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق کراچی میں آلودہ ذرات کی مقدار 274پرٹیکیولیٹ میٹرز پائی گئی، جو کہ انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک لیول ہے۔ فہرست میں پہلے نمبر پر بھارتی دارالحکومت نئی دہلی دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار دیا گیا ہے جبکہ بنگلہ دیش کا دارالحکومت ڈھاکہ تیسرے نمبر پر آیا ہے۔ لاہور کو اس فہرست میں پانچویں نمبر پر دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ جب ایئرکوالٹی انڈیکس کی ویلیو 100سے زائد ہو جائے تو آلودگی کا یہ لیول انسانی صحت کے لیے غیرصحت مندانہ قرار پاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان نے عمر ایوب کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کردیا

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عمر ایوب کو وزیراعظم کے عہدے کا امیدوار …