ایک ہفتے کے دوران 18 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں

اسلام آباد( آن لائن) ملک میں مہنگائی میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں مزید0.52 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 18 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں، مرغی 26 روپے 73 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی ، مرغی کی اوسط قیمت 207 روپے 25 پیسےفی کلو ہوگئی۔ گھی کا ڈھائی کلو کا ڈبہ 24 روپے 82 پیسے مہنگا ہوا۔ پسی مرچ کا 200 گرام کاپیکٹ 28 روپے 79 پیسے مہنگا ہوا۔ دالیں، لہسن، چاول، گڑ اورمٹن بھی مہنگا ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتےکےدوران نو اشیائے ضروریہ سستی ہوئیں ، ٹماٹر 19 روپے 10 پیسےانڈے 12روپے 67 پیسے فی درجن سستے ہوئے۔ چینی کی قیمت میں بھی ایک روپے 41 پیسے فی کلو کمی ہوئی۔ چینی کی اوسط قیمت 90 روپے 30 پیسے فی کلوہوگئی۔ آلو، ایل پی جی اورآٹے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے 24 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز، مسٹر پاکستان کا اعزاز،B-LEGEND جم کے 25 سالہ احسن سہیل نے اپنے نام کرلیا، دیکھئے رپورٹ

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز ، مسٹر پاکستان کا اعزاز ، B-LEGEND جم …