پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے نئی ایڈوائزری جاری

کراچی( آن لائن) کورونا کے حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے نئی ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ سی اے اے کے مطابق کورونا ایس او پیز کے تحت مسافروں کو تین کٹیگریز میں تقسیم کیا گیا۔ ایڈوائزری کے مطابق کٹیگری اے کے مسافروں کےلیے کورونا ٹیسٹ کرانا لازمی نہیں ہوگا۔ کیٹیگری اے میں آئس لینڈ،سری لنکا اورسعودی عرب سمیت 24 ممالک شامل ہیں، آسٹریلیا، چین، عراق، نیوزی لینڈ اور قطرکےمسافربھی اے کیٹگری میں شامل ہیں۔سول ایوی ایشن کی جانب سے نئی ایڈوائزری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز، مسٹر پاکستان کا اعزاز،B-LEGEND جم کے 25 سالہ احسن سہیل نے اپنے نام کرلیا، دیکھئے رپورٹ

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز ، مسٹر پاکستان کا اعزاز ، B-LEGEND جم …