بختاور بھٹو کی شادی میں مریم نواز کومدعو کیوں نہیں کیا گیا

لاہور( آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو کی شادی میں مدعو نہ کرنےکے سوال پر مریم نواز نے چپ سادھ لی اور سوال کا کوئی جواب نہ دیا۔کھوکھر پیلس میں پریس کانفرنس کے دوران نجی ٹی وی کے صحافی کی جانب سے مریم نواز سےبختاور بھٹوکی شادی میں مدعو نہ کرنےکا سوال پوچھا گیا تھا۔ بعدازاں مریم نواز نے بختاور بھٹو زرداری کی شادی پر ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ دو روز قبل یہ سوال جمیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے بھی پوچھا گیا تھاجس پر انہوں نے کہا مجھے تو شادی پر بلایا ہی نہیں گیا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز، مسٹر پاکستان کا اعزاز،B-LEGEND جم کے 25 سالہ احسن سہیل نے اپنے نام کرلیا، دیکھئے رپورٹ

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز ، مسٹر پاکستان کا اعزاز ، B-LEGEND جم …