کورونا وائرس پاکستان کے ایوان بالا تک جا پہنچا،اجلاس میں شریک سینیٹر مرض کا شکار

اسلام آباد ( آن لائن)کورونا وائرس پاکستان کے ایوان بالا تک جا پہنچا ہے، بلوچستان عومی پارٹی کے سینیٹر کہدہ بابر کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔سینیٹر کہدہ بابر نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو گھر میں آئسولیٹ کرلیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹر کہدہ بابر کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔ کہدہ بابر نے گزشتہ روز سینیٹ اجلاس میں بھی شرکت کی تھی۔خیال رہے کہ کہدہ بابر بلوچستان عوامی پارٹی کی ٹکٹ پر سینیٹر منتخب ہوئے تھے، ان کا تعلق بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان نے عمر ایوب کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کردیا

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عمر ایوب کو وزیراعظم کے عہدے کا امیدوار …