داماد کے بعد نیب نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی کوبھی طلب کرلیا

پشاور(آئی این پی) قومی احتساب بیورو (نیب) خیبرپختونخوا نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیا الرحمان کو طلب کرلیا۔ نیب خیبرپختونخوا کے اعلامیے کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیا الرحمان کو سال2007میں غیر قانونی طورپرپروونشل مینجمنٹ سروس میں شامل کیاگیا،اس کے علاوہ نیب نے سابق چیف سیکرٹری صاحبزادہ ریاض نور، سابق سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ صاحب جان اور سابق سیکرٹری گورنر احمد حنیف اورکزئی کو بھی طلب کیا ہے جب کہ ان تمام افراد کو 27 اور 28 جنوری کو پشاور دفتر پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل مولانا فضل الرحمٰن کے داماد فیاض علی کو نیب میں 28 جنوری کو طلب کیا گیاہے،نیب کی جانب سے فیاض علی کوآمدن کے ذرائع اور اثاثوں کی تفصیلات سمیت نیب آفس میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے،نیب پیشی کے دوران انکا بیان قلمبند کیا جائے گا۔نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فیاض علی کے پیش نہ ہونے کی صورت میں ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز، مسٹر پاکستان کا اعزاز،B-LEGEND جم کے 25 سالہ احسن سہیل نے اپنے نام کرلیا، دیکھئے رپورٹ

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز ، مسٹر پاکستان کا اعزاز ، B-LEGEND جم …