یکم فروری سے 900 صنعتوں کی گیس بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی حکومت نے یکم فروری سے 900 صنعتوں کو گیس کی سپلائی بند کرنے کی منظوری دے دی ، یکم مارچ سے ایکسپورٹ انڈسٹری کے پاور پلانٹس کو بھی گیس نہیں ملے گی۔ تفصیلات کے مطابق اسد عمر کی سربراہی میں کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس ہوا جس میں یکم فروری سے 900 صنعتوں اور یکم مارچ سے ایکسپورٹ انڈسٹری کے پاور پلانٹس کو گیس کی سپلائی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں صنعتوں میں نصب کیپٹو پاور پلانٹس کو گیس فراہم کرنے پر مستقبل پابندی عائد کر دی گئی ہے، دستیاب اضافی بجلی کے باوجود صنعتی مالکان بجلی خریدنے پر تیار نہیں، دو برس میں گیس کی پیداوار 400ایم ایم سی ایف ڈی کم ہوچکی ہے۔ صنعتوں کو گیس کے بجائے نیشنل گرڈ سے بجلی فراہم کی جائےگی ۔ واضح رہے کہ اس وقت ملک بھر میں 1211 صنعتیں بجلی کی پیداوار کے لیے گیس استعمال کررہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز، مسٹر پاکستان کا اعزاز،B-LEGEND جم کے 25 سالہ احسن سہیل نے اپنے نام کرلیا، دیکھئے رپورٹ

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز ، مسٹر پاکستان کا اعزاز ، B-LEGEND جم …