وفاقی وزیرتوانائی نے بجلی ایک روپے95پیسےمہنگی کرنے کی نوید سنا دی

اسلام آباد( آن لائن) وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ سابق حکومت ہمارے لیے بارودی سرنگیں بچھا کر گئی ہے، توانائی کے مسائل ہمیں ورثے میں ملے ہیں، ن لیگ کےغلط معاہدوں کی وجہ سے بجلی ایک روپے 95 پیسے مہنگی کرنا پڑ رہی ہے۔ عمر ایوب نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ایک روپے95پیسےفی یونٹ اضافہ سب کے لیے ہوگا، حکومت نے صرف پاور سیکٹر میں 473 ارب روپے کی سبسڈی دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ترقی یافتہ ممالک میں بھی بجلی کے بریک ڈاؤن ہوتےہ یں ، بلیک آؤٹ کی مکمل رپورٹ آنے پر کابینہ کے سامنے پیش کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق دوسری شفٹ نے سیفٹی پروٹوکول فالو نہیں کیا، بریکر آن ہوا تو فریکوینسی ڈراپ ہونے سے بلیک آؤٹ ہوگیا۔ عمرایوب کا کہنا تھا کہ توانائی کےمسائل ہمیں ورثےمیں ملے، توانائی کے شعبہ میں گردشی قرضہ ن لیگ حکومت کی کارستانی ہے،ن لیگ کےغلط معاہدوں سےبجلی مہنگی کرناپڑرہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت بجلی ترسیلی نظام پرسرمایہ کاری کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز، مسٹر پاکستان کا اعزاز،B-LEGEND جم کے 25 سالہ احسن سہیل نے اپنے نام کرلیا، دیکھئے رپورٹ

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز ، مسٹر پاکستان کا اعزاز ، B-LEGEND جم …