فارن فنڈنگ کیس گلے کی ہڈی بن چکا، نہ نگل سکتےہیں نہ ہی اگل سکتےہیں،فیاض چوہان

لاہور( آن لائن) صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بیگم صفدر اعوان اپنے بے سر و پا بیانات کے باعث رسوائی اور جگ ہنسائی کی علامت بن چکی ہیں۔ انہوں نے اپنی پارٹی کا بیڑا غرق کر دیا، فارنگ فنڈنگ کیس ن لیگ کے گلے کی ہڈی بن چکا جسے اب نہ نگل سکتے ہیں اور نہ ہی اگل سکتے ہیں۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ نریندر مودی اور نواز شریف سفارتی آداب کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر گھومتے رہے، آج پی ٹی آئی اور بی جے پی پر ساز باز کا الزام لگانے والی کی اپنی بیٹی کی شادی میں مودی بغیر ویزہ کے پاکستان آیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز، مسٹر پاکستان کا اعزاز،B-LEGEND جم کے 25 سالہ احسن سہیل نے اپنے نام کرلیا، دیکھئے رپورٹ

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز ، مسٹر پاکستان کا اعزاز ، B-LEGEND جم …