جنوری میں دھند اور سردی کا سلسلہ برقرار رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور( سٹی رپورٹر ) محکمہ موسمیات نے رواں ماہ موسم سرد رہنے کا امکان ظاہر کردیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جنوری میں دھند اور سردی کا سلسلہ برقرار رہے گا جبکہ فروری میں موسم قدرے بہتر ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، محکمہ موسمیات نے فروری میں بارشوں کی نوید بھی سنائی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رات کے اوقات میں لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہر دھند کی لپیٹ میں رہیں گے، دھند کی وجہ سے حدنگاہ متاثر ہوگی، آج دن کے اوقات میں درجہ حرارت 19 جبکہ رات کے اوقات میں سات ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے سے ائیر کوالٹی انڈیکس میں قدرے بہتری آگئی۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان نے عمر ایوب کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کردیا

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عمر ایوب کو وزیراعظم کے عہدے کا امیدوار …