فارن فنڈنگ کیس، الیکشن کمیشن بھی میدان میں آگیا

اسلام آباد( آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ فارنگ فنڈنگ کیس پر خاطرخواہ پیشرفت کی ہےاس کو جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ سینیٹ ، بلدیاتی ، ضمنی اورعام انتخابات کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کورونا وبا، وکلا کی مصروفیات اور کمیٹی ممبر کی ریٹائرمنٹ کے باوجود پیشرفت ہوئی۔ سکروٹنی کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ ہفتے میں 3 دن اجلاس منعقد کرے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ڈی ایم کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ قومی ادارہ اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داری سے پوری طرح آگاہ ہے، ہم بغیر کسی دباؤ کے اپنی ذمہ داریوں کو جانتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

لاہور؛ لاکھوں پاسپورٹ التوا کا شکار، شہری کئی ماہ سے پریشان

لاہور: محکمہ پاسپورٹ میں ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد پاسپورٹ التوا کا شکار ہونے کی وجہ …