نعیم بخاری کو چیئرمین پی ٹی وی کے عہدے سے ہٹا دیا گیا

اسلام آباد( آن لائن)وفاقی کابینہ نے چیئرمین پاکستان ٹیلی ویژن( پی ٹی وی) نعیم بخاری کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ،اس حوالےسے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی وی نعیم بخاری کو کیس کی آئندہ سماعت تک کام سے روکنے کا حکم دیتے ہوئے وفاقی کابینہ کو تعیناتی پر نظر ثانی کا حکم دیا تھا جس کے بعد وفاقی کابینہ نے انہیں عہدے سے ہٹادیا ہے۔نعیم بخاری کی بطور چیئرمین پی ٹی وی تعیناتی کے خلاف درخواست پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے سماعت کی، عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ سپریم کورٹ فیصلے کے تحت اس عہدے کا اشتہار دیاگیا؟ چیئرمین پی ٹی وی کیس میں زائدعمرسے متعلق رعایت دی؟ آپ نے سمری بھیجتے ہوئے سپریم کورٹ کافیصلہ نہیں پڑھاتھا؟ وزارت اطلاعات نے عطاالحق قاسمی کیس میں جوغلطیاں تھیں وہی کیں،عدالت نے کہاکہ عمرکی حدمیں نرمی کاجوازنہیں دیا،بغیرفیصلہ پڑھے سمری بھجوا دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان نے عمر ایوب کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کردیا

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عمر ایوب کو وزیراعظم کے عہدے کا امیدوار …