پنجاب فوڈ اتھارٹی اب سیمپل کے لیے نمونے مفت نہیں اٹھائے گی

لاہور(سپیشل رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سیمپلنگ کے طریقہ کار میں بڑی تبدیلی کر دی.اب پنجاب فوڈ اتھارٹی کسی بھی جگہ سے سیمپل کے لیے نمونے مفت نہیں اٹھائے گی.ڈی جی فوڈ اتھارٹیرفاقت علی نسوآنہ پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیمیں تمام سیمپل قیمت ادا کر کے خریدے گی۔سالانہ سیمپلنگ شیڈول کے مطابق بازار میں موجود تمام اشیاء خورونوش کی سال میں 3 سے4 دفعہ سیمپلنگ کی جاتی ہے۔اس سے پہلے انڈسڑی مالکان اپنی مرضی سے مفت ٹیسٹنگ کے نمونے دیتے تھے۔بازار سے خریدے گئے سیمپل سے ٹیسٹ نتائج مزید بہتر کیے جا سکیں گے۔ٹیکنیکل ونگ کے اجلاس کے دوران مفت نمونے لینے کا مسئلہ سامنے آیا جس کے بعد فیصلہ کیا۔ کسی بھی جگہ سے نمونے حاصل کرنے کے لیے ان کی پوری قیمت ادا کی جائے گی۔ہر سال بڑی تعداد میں مفت سیمپل حاصل کرنے کی صورت میں دوکانداروں کو نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔خوراک کے معیار کو قائم رکھنے کے لیے کمپنیوں یا مارکیٹ سے لیباٹری ٹیسٹ کے لیے نمونے حاصل کیے جاتے ہیں۔محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی فوڈ بزنس آپریٹرکی مکمل راہنمائی کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

لاہور؛ لاکھوں پاسپورٹ التوا کا شکار، شہری کئی ماہ سے پریشان

لاہور: محکمہ پاسپورٹ میں ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد پاسپورٹ التوا کا شکار ہونے کی وجہ …