مسلم لیگ ن نے ڈی جی اینٹی کرپشن پر جھوٹے مقدمات بنانے کا الزام لگا دیا

ڈی جی گوہر نفیس کو دھمکی ۔۔انتقامی کارروائیوں سے باز رہیں
قانونی چارہ جوئی کریں گے ، عطاء اللہ تارڑ

لاہور (میڈیا 92 نیوز آن لائن)
مسلم لیگ ن نے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کے خلاف حکومت کے مخالفین پر جھوٹے مقدمات قائم کرنے کے الزامات لگادیئے۔ مسلم لیگ ن کے ترجمان عطاء اللہ تارڑ نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس کو متنبہ کیا ہے کہ وہ پنجاب بھر میں حکومت کے سیاسی مخالفین پر جھوٹے مقدمات بنارہے ہیں وہ اس سے ساز بازہیں وقت ایک سا نہیں رہتا۔ اگر انتقامی کارروائیاں بند نہ کیں تو ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …