حکومت کی ناقص پالیسیوں نے فارماسیکٹر کو تباہ کردیا:اختر بٹ

ملتان(میڈیا پاکستان) پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کے ڈویژنل چیئرمین محمد اختر بٹ نے کہا ہے کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں نے فارماسیکٹر کو تباہ کردیا۔ جعلی ادویات کے نام پر اشتہاری مہم کی وجہ سے جہاں ہمارے ملک اور فارما سیکٹر کی بدنامی ہوئی وہاں ہمارے ازلی دشمن بھارت نے اس مہم کو پوری دنیا میں مشتہر کیا۔ جس سے ہماری ایکسپورٹ70ارب سے کم ہوکر35ارب رہ گئی ہے۔ڈرگ ایکٹ 2017ءکا معاملہ بھی حل طلب ہے جبکہ انسانی زندگی بچانے والی ادویات کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔فارماسیکٹر کو تباہی سے بچانے کے لئے عملی اقدامات کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

ماسٹر پلان عامر احمد خان

میڈیا 92 نیوز ڈسک ماسٹر پلان2050ءلاہور ڈویژن کے روشن مستقبل کا تعین کرے گا ۔ …