اورنج لائن میٹروٹرین منصوبے کا 76فیصد کام مکمل ، لوکو موٹیو انجن بھی درآمد

لاہور(میڈیا پاکستان) کمشنر لاہور عبداللہ خان سنبل نے کہا ہے کہ اورنج لائن میٹروٹرین منصوبے کا تعمیراتی کام اور25فیصد سے زائد الیکٹریکل وٹیکنیکل کام بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔ رنگ روڈ کے اوپر سے میٹرو ٹرین گزارنے کےلئے پل کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے۔ اوراب تک ہونے والی پیش رفت حوصلہ افزا ہے۔ وہ گزشتہ روز اورنج لائن میٹروٹرین منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ اجلاس کو بتایا گگیا کہ ڈیرہ گجراں سے چوبرجی تک پیکیج ون کا87فیصد چوبری سے علی ٹاﺅن تک پیکج ٹو کا 59فیصد پیکیج تھری ڈپو کا81.5فیصد جبکہ پیکیج فور نیب ٹینک یارڈ کی تعمیر کا78.5فیصد کام مکمل کیا جاچکا ہے۔ پیراشوٹ کالونی کے قریب ریلوے لائنوں کے اوپر185میٹر طویل پل کی تعمیر کا90فیصد ہے زائد کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ یہاں پاکستان کا سب سے بڑا اورطویل فورسپین گرڈرنصب کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ماسٹر پلان عامر احمد خان

میڈیا 92 نیوز ڈسک ماسٹر پلان2050ءلاہور ڈویژن کے روشن مستقبل کا تعین کرے گا ۔ …