لاہور(میڈیا پاکستان) پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق سیکرٹری اطلاعات (پی وائے او) لاہور ڈویژن حسن علی گوندل نے اپنے بیان میں کہا کہ نئے منتخب ہونے والے (پی وائے او) پنجاب زوہیب بٹ جنرل سیکرٹری، محسن علی ملہی جنرل سیکرٹری، شیراز کیانی سینئر نائب صدر، حاجی خان پٹھان نائب صدر ، سید فدا عباس زیدی سیکرٹری انفارمیشن کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ہماری نیک خواہشات اور ہر قسم کی حمایت نئی ٹیم کے ساتھ ہے اور امید کرتے ہیں کہ نئے عہدیدار پارٹی ہر اول دستہ بناتے ہوئے پارٹی کو مضبوط کرینگے او ر نئی نسل کے نوجوانوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروائینگے اور پارٹی کے ہر ورکر کو ساتھ لے کر چلیں گے اور پارٹی ورکروں کی ایک مضبوط چین بناکر رکھیں گے۔
