کرپشن یا مک مکا، پنجاب حکومت کا مالی مشکلات کے گرداب سے نکلنا تاحال کوسوں دورہو گیا

لاہور(رپورٹ:- عامر بٹ سے )مبینہ کرپشن یا مک مکا، پنجاب حکومت کا مالی مشکلات کے گرداب سے نکلنا تاحال کوسوں دورہو گیا ۔سب سے بڑے صوبے میں معاشی ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرنے والے محکمے کی ناقص ترین کارکردگی سامنے آگی ۔

بورڈ آف ریونیو نے پنجاب حکومت کی مالی مشکلات میں کمی کی بجائے اضافہ کر دیا روزنامہ ”میڈیا92“ کو ملنے والی معلومات کے مطابق پنجاب حکومت نے موجودہ مالی سال میں محکمہ بورڈ آف ریونیو کے ذریعے 81 ارب 15 کروڑ 60 لاکھ روپے آمدن کا تخمینہ لگایا تھا ۔

مگر تبدیلی سرکار کا یہ خواب شرمندہ تعبیر نہ ہو سکا۔دسمبر تک بورڈ آف ریونیو نے 28 ارب 50 کروڑ 44 لاکھ 93 ہزار روپے وصول کرنے تھے مگر صرف 5 ارب 52 کروڑ 6 لاکھ 30 ہزار روپے ہی وصول کیے جا سکے ۔ بورڈ آف ریونیو گزشتہ ماہ تک 27 ارب سے زائد رقم کی وصولی میں ناکام محکمہ خزانہ پنجاب نے بورڈ آف ریونیو سے وضاحت طلب کر لی۔

بورڈ آف ریونیو کو زرعی آمدن کی مد میں 22 کروڑ، جائیداد کی منتقلی پر 2 کروڑ 89 لاکھ، لینڈ ریونیو کی مد میں 5 ارب 21 کروڑ 32 لاکھ 73 ہزار، غیر منقولہ جائیداد پر کیپٹل ویلیو ٹیکس کی مد میں 7 کروڑ 11 لاکھ 55 ہزار، اسٹامپ ڈیوٹی کی مد میں 21 ارب 75 کروڑ 81 لاکھ 10 ہزار سے زائد رقم کی کمی رہی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …