ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لاہور طاہر فاروق کا اراضی ریکارڈ سنٹر والٹن پر چھاپہ

لاہور(میڈیا پاکستان)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لاہورطاہر فاروق کا اراضی ریکارڈ سنٹر والٹن پر چھاپہ،تحصیل کینٹ کے اے ڈی ایل آر کی پراگرس پر شاباش جبکہ تحصیل ماڈل ٹاؤن کے عملے کو کارکردگی بہتربنانے کی تاکید کردی، اراضی ریکارڈ سنٹر میں آنیوالے سائلین سے بھی ملاقات، سروس کی بہتر ڈلیوری ملنے پراطمینان کا اظہار کیا جبکہ گھنٹوں انتظار میں بیٹھے سائلین کوجلد ازجلد سروس مہیاکرنے پر زوردیا مزید معلوم ہوا ہے کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لاہور طاہرفاروق کا والٹن اراضی ریکارڈ سنٹر پر اچانک وزٹ نے سٹاف میں تھرتھلی مچادی۔ شہریوں کی کثیر تعداد بھی اے ڈی سی آر کے اردگرد جمع ہوگی۔ اے ڈی سی آر طاہرفاروق نے اراضی ریکارڈ سنٹر میں سروس حاصل کرنے والے شہریوں سے بات چیت کی۔ جس میں متعدد شہریوں نے سروس مہیا کرنے کے حوالے سے تعریف کی جبکہ متعدد نے شکایات کے انبار لگادئیے اے ڈی سی آر طاہرفاروق نے پرچہ رجسٹری ،کھیوٹ ایشو، اجرت فیس کے ریکارڈ کے حوالے بھی پوچھ گچھ کی اور اجرت فیس کا ریکارڈ اپ گریڈ رکھنے کی تائید کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لاہور نے اراضی ریکارڈ سنٹر سٹاف کو انتباہ کیا کہ کسی قسم کی شکایات خاص طور پر رشوت وصولی برداشت نہیں کیا جائے گا۔ کام میں کوتاہی اور سائلین سے بدتمیزی قطعی قبول نہ ہے۔ میں اب اراضی ریکارڈ سنٹر کے چکرلگاتا رہوں گا عوام الناس مجھے برائے راست شکایات نوٹس کرواسکتی ہے۔ مانیٹرنگ کا نظام سخت کرنا ہوگا وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن اور ہدایات کے مطابق عوام کوفوری ریلیف مہیا کیاجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ماسٹر پلان عامر احمد خان

میڈیا 92 نیوز ڈسک ماسٹر پلان2050ءلاہور ڈویژن کے روشن مستقبل کا تعین کرے گا ۔ …