پاک فوج نے بھارتی ڈرون گرا کر قوم کے دل جیت لیے:شفیق مہر

گوجرانوالہ(میڈیا پاکستان) صدر منڈی شاہ کوٹ چوہدری شفیق مہر نے اپنے بیان میں کہا کہ پاک فوج کی طرف سے جاسوسی کرنے والے بھارتی ڈرون طیارے کو مارا گرانے پرپاک فوج کو بھرپورخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج نے بھارتی ڈرون گراکر پوری پاکستانی قوم کے دل جیت لئے ہیں اور20کروڑ غیور عوام اپنے ازلی ومکار دشمن بھارت کودندان شکن جواب دینے کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوبنیے کو یہ ہرگز نہیں بھولنا چاہیے کہ پاک فوج وطن کی دفاع وبقاء کیلئے ہرطرح اور ہروقت چوکس وتیار کھڑی ہے اور ملک کے خلاف کارروائیاں کرنے والے کو منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری شہدا کی قربانیاں تحریک آزادی کے ماتھے کا جھومر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ماسٹر پلان عامر احمد خان

میڈیا 92 نیوز ڈسک ماسٹر پلان2050ءلاہور ڈویژن کے روشن مستقبل کا تعین کرے گا ۔ …