پٹواری، قانونگو اور ریونیو افسران لینڈ ریونیو ایکٹ کی دفعہ147پربھاری پڑھ گئے

لاہور(میڈیا پاکستان)پنجاب بھر کے پٹواری، قانونگو اور ریونیو افسران لینڈ ریونیو ایکٹ کی دفعہ147پربھاری پڑھ گئے۔ پراپرٹی کے منظم کاروبار، کمیشن، ایگریمنٹ اور انوسٹمنٹ کے ذریعے کروڑوں کی جائیدادوں کے مالک بن گئے۔ لینڈ ریونیو ایکٹ کی شق178کی کھلم کھلا خلاف ورزی نے بورڈ آف ریونیو کے نظام پر سوالیہ نشان لگادیا۔معلومات کے مطابق لینڈ ریونیو ایکٹ کے سیکشن 178کے مطابق کوئی بھی ریونیو افسر ذاتی یا کسی ایجنٹ کے ذریعے اپنی قانونگوئی کی حدود میں پراپرٹی کا کاروبار نہ کر سکتا ہے لیکن اگر زمینی حقائق کا کا جائزہ لیا جائے تو پنجاب بھر کے پٹواری،نائب تحصیلدار ،تحصیلدار اور ریونیو افسران کی کثیر لینڈ ریونیو ایکٹ کی دفعہ 178کی خلاف ورزی کی مرتکب پائی گئی ہے ،ریونیو افسران ذاتی پراپرٹی ڈیلنگ کے بعد کمیشن کے لئے ایجنٹوں کا ساتھ دینے میں بھی دن رات مصروف ہو کر کروڑوں اربوں کی جائیدادوں کے مالک بن چکے ہیں ،یہ طریقہ کاروبار اتنا منظم ہو چکا ہے اپنی قانونگوئی کی حدود سے باہر بھی ہاتھ پیر مارنے میں مصروف ہو کر لینڈ ریونیو ایکٹ کی دھجیاں بکھیرنے میں مصروف ہیں،کمیشن مافیا ان پٹواریوں ،تحصیلداروں اور ریونیو افسران کے گٹھ جوڑ سے جائیداد کی خرید وفروخت کرتا ہے اگر کوئی خریدار مطمئن نہ ہو تو پٹواری سے کہہ کر اس پر بے جا اعتراض لگوا دیا جاتا ہے کہ پراپرٹی متنازعہ رہا ہے ،اس پر سٹے ہے ،جس کے بعد اس اعتراض کو دور کرنے کے لئے پارٹی سے پٹواری ،تحصیلدار یا ریونیو افسراکو بھاری رشوت دی جاتی ہے،خریدار یا فروخت کنندہ ایسی پراپرٹی بخشوشی خرید یا فروخت کرلیتے ہیں جس کو پٹواری کلیئر قرار دیتا ہے ،صوبائی دارلحکومت سمیت پورے پنجاب میں ریونیو افسران کا یہ کاروبار عروج پر پہنچ چکا ہے جس کو نہ کوئی روک ٹوک ہے اور نہ ہی کوئی پوچھنے والا ہے کیونکہ اس کمیشن کا حصہ مبینہ طور پر اوپری سطح تک جاتا ہے ، پٹوارخانوں میں بیٹھے اکثر پرائیوٹ منشی اور افراد پراپرٹی ڈیلنگ کے ماہر ہوتے ہیں جن کو پٹواری نے اپنے ایجنٹ اور پارٹی سے مک کرنے کے لئے بیٹھایا ہوتا ہے ،حتی کہ بیعنامہ یا خریدوفروخت کا ایگریمنٹ کرتے وقت بھی پٹواری یا ریونیو افسر باقاعدہ سودے بازی سے لے کر انوسٹمنٹ بھی کرتے ہیں اور پنا حصہ وصول کرتے ہیں ،لینڈ ریونیو ایکٹ کی شق 178کی خلاف ورزی یہ واضح کرتی ہے کہ بورڈ آف ریونیو میں کوئی نظام نہ ہے جو اس ایکٹ کی دفعہ کا موثر نفاذ کر سکے اور ذمہ داران کے خلاف پیڈا یکٹ کے تحت کاروائی عمل میں لائی جاسکے ۔
بورڈ آف ریونیو کے ترجمان نے کہا ہے کہ لینڈ ریونیو ایکٹ کی شق147کے تحت کسی بھی ریونیو آفیسر قانونگو کو اپنی حدود کے اندرکسی ایجنٹ کے ذریعے بذات خود پراپرٹی کا کاروبار ن کرسکتا ہے تاہم اگر کسی ریویو آفیسر یا قانونگو کے خلاف مصدقہ اطلاعات موصول ہوتی ہیں تو فوری کارروائی کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ماسٹر پلان عامر احمد خان

میڈیا 92 نیوز ڈسک ماسٹر پلان2050ءلاہور ڈویژن کے روشن مستقبل کا تعین کرے گا ۔ …