شہر ہفتہ بھر سموگ کی لپیٹ میں رہے گا:محکمہ موسمیات

لاہور (میڈیا پاکستان) شہر میں سموگ کے ڈیرے محکمہ موسمیات کے مطابق شہر ہفتہ بھر سموگ کی لپیٹ میں رہے گا آئندہ دو ہفتوں تک بارش کا بھی کوئی امکان نہیں۔ محکمہ موسمیات کاکہنا تھا کہ دوپہر کے وقت سموگ میں تھوڑی کمی ہو گی۔سموگ کی وجہ سے شہر میں حد نگا دو کلو میٹر رہ گئی، دن بھر ایسی ہی صورتحال برقرار رہے گی۔ شہریوں کو سموگ سے بچاوؤکے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہیے۔آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 اور کم سے کم 16 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا ہوا میں نمی کا تناسب 46 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ماسٹر پلان عامر احمد خان

میڈیا 92 نیوز ڈسک ماسٹر پلان2050ءلاہور ڈویژن کے روشن مستقبل کا تعین کرے گا ۔ …