محکمہ ایکسائز کا وہیکل انکوائری سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ

لاہور (میڈیا پاکستان) گاڑیوں کے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے وہیکل انکوائری سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ شہری ایس ایم ایس کے ذریعے گاڑی کا انجن نمبر، چیسیز نمبر، رجسٹریشن اورٹوکن کی ادائیگی کے متعلق معلومات حاصل کرسکیں گے۔پی آئی ٹی بی اور محکمہ ایکسائز مل کر نیا سسٹم متعارف کروائے گا۔ سسٹم میں چوری کی گاڑی کے متعلق معلومات ظاہر نہیں ہوںگی۔ سسٹم چوری کی گاڑیاں پکڑنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ پی آئی ٹی بی اور محکمہ ایکسائز نے تمام ڈیٹا مرتب کر لیا۔ گاڑی کے مالک کا نام ظاہر نہ کرنے کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔ موبائل کمپنی کے ساتھ معاملات حتمی مراحل میں ہیں۔ معاملات طے پاتے ہی صوبہ بھرمیں آئندہ چندروز میں وہیکل انکوائری سسٹم متعارف کروا دیا جائے گا۔ شہریوں سے ایس ایم ایس کے معمولی چارجز وصول کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ماسٹر پلان عامر احمد خان

میڈیا 92 نیوز ڈسک ماسٹر پلان2050ءلاہور ڈویژن کے روشن مستقبل کا تعین کرے گا ۔ …