لاہور (میڈیا پاکستان) والٹن کا دیرینہ مسئلہ حل کرنے کیلئے منصوبہ تیار، نکاسی آب کیلئے 43 کروڑ کی لاگت سے والٹن روڈ سے فیروز پور روڈ تک سیور لائن اور ڈسپوزل اسٹیشن تعمیر کیا جائے گا۔لاہور کے مختلف علاقوں میں سیوریج کے بوسیدہ نظام کے باعث مون سون میں نکاسی آب کا مسئلہ شدت اختیار کر جاتا ہے۔ والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقے میں بوسیدہ ڈرینج سسٹم کے باعث گندہ پانی گلیوں اور گھروں میں داخل ہوجاتا ہے۔ جس کے پیش نظر پنجاب حکومت کی ہدایت پر والٹن روڈ سے فیروز پور روڈ تک سیوریج لائن بچھانے اور ڈسپوزل سنٹر تعمیر کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت 31 اور کنٹونمنٹ بورڈ 12 کروڑ ادا کریگا۔منصوبے کا پی سی ون تیار کر کے منظوری کے لئے پنجاب حکومت کو جمع کرا دیا گیا ہے۔ پہلے فیز میں پانی نئی سیوریج لائن کے ذریعے ستوکتلہ ڈرین میں گرایا جائے گا۔ منصوبے کی تعمیر واسا اور آپریشنز کی ذمہ داری والٹن کنٹونمنٹ بورڈ پر ہوگی۔
