ایل ڈی اے کا تاج پورہ میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن

لاہور (میڈیا پاکستان) ایل ڈی اے کا تاج پورہ میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن ، ڈی اور ای بلاک میں بغیر نقشہ تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے کا شہر بھر میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔حکام نے بلاک ای میں پلاٹ نمبر ای 69،70 اور بلاک ڈی میں 81،82 ،nen پر تعمیرات کو گرا دیا۔ایل ڈی اے حکام کے مطابق مالکان کو آپریشن سے قبل نوٹسسز بھی بھجوائے گئے تھے۔دوران آپریشن انفورسمنٹ کا عملہ اور پولیس کی نفری بھی موجود تھی ، آپریشن اسٹیٹ افسر عقیل اکرام اور ملک ذوالفقار کی سربراہی میں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

ماسٹر پلان عامر احمد خان

میڈیا 92 نیوز ڈسک ماسٹر پلان2050ءلاہور ڈویژن کے روشن مستقبل کا تعین کرے گا ۔ …