شہر میں رات بھر شدید دھند کا راج رہا ، موٹر وے پر حد نگاہ صفر رہی

لاہور (میڈیا پاکستان) شہر میں رات بھر شدید دھند کا راج رہا ، موٹر وے کو حد نگاہ صفر ہونے کی وجہ سے ڈیرھ گھنٹہ بند رکھا گیا ، موٹر وے پولیس نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر جاری کر دیں۔شہر میں رات بھر ہلکی دھند کا راج رہا تاہم صبح سویرے شدید دھند چھا گئی جس کے باعث شہر بھر میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور موٹر وے کو بابو صابو کے مقام پر بند کر دیا گیا۔شراکوٹ چوک اور ملحقہ سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں تاہم صبح سویرے حد نگاہ میں اصافے پر موٹر وے کو ڈیڑھ گھنٹہ بعد ہی کھول دیا گیا۔موٹر وے حکام نے دھند کو مد نظر رکھتے ہوئے احتیاطی تدابیر جاری کر دیں جس کے مطابق گاڑٰیوں پر فوگ لائٹس کا استعمال کرنے ، رفتار آہستہ رکھنے اور غیر ضروری سٖفر سے گریز کرنے کا کہا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

ماسٹر پلان عامر احمد خان

میڈیا 92 نیوز ڈسک ماسٹر پلان2050ءلاہور ڈویژن کے روشن مستقبل کا تعین کرے گا ۔ …