لاہور (میڈیا پاکستان) ایل ڈی اے سٹی کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کے لئے ڈوئلپمنٹ پارٹنر کے ساتھ ساتھ زمینداروں کی طرف سے براہ راست پیش کی جانے والی اراضی کے حصول کے لئے طریقہ کار وضع کردیا ہے۔سکیم میں شامل موضع جات کاہنہ، تھہ پنجو، رکھ جھے ڈو، کاچھا اور ہلوکی میں واقع ایک ایکڑ یا زیادہ رقبے کے مالکان ایل ڈی اے کو براہ راست اپنا رقبہ پیش کر کے اس کے عوض رہائشی پلاٹوں کی فائلیں حاصل کر سکتے ہیں۔ اس مقصد کے لئے مالکان اراضی اپنی اراضی کی دستاویزات کے ساتھ خصوصی فارم پُر کر کے اپنی درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔ دستاویزات کی جانچ پڑتال کے بعد رقبہ کی تصدیق ہونے پر رقبہ ایل ڈی اے سٹی کے نام انتقال کروا کے وہ پلاٹ فائلوں کے مالک بن سکیں گے۔کسی بھی مالک اراضی کے لیے زمین پیش کرنے کے لئے کم از کم ایک ایکڑ یعنی آٹھ کنال رقبہ کا مالک ہونا ضروری ہے۔ اراضی مالکان سے ایل ڈی اے کے نام پر اراضی کی رجسٹری اور انتقال کے تمام اخراجات ایل ڈی اے خود ادا کرے گا۔منتقل شدہ اراضی بحق ایل ڈی اے کے عوض حاصل شدہ فائلوں یا پلاٹ کے نصف ترقے اخراجات مالک اراضی ٹرانسفری ادا کرے گا اور نصف ترقیاتی اخراجات ایل ڈی اے ادا کرے گا۔ مالکان اراضی کو کل رقبہ کے تصدیق ہونے کے بعد کل انتقال شدہ رقبہ کی تیس فیصد زمین کی ایگزیمپشن کے تناسب سے رہائشی پلاٹ دیئے جائیں گے۔
