لاہور (میڈیا پاکستان) لاہور چڑیا گھر آل کلرک ایسو سی ایشن کے نو منتحب عہدیداروں کی حلف برداری تقریب ، انقلاب گروپ کے منتحب ہونے والے نمائندوں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔تفصیلات کے مطابق لاہور چڑیا گھر میں ہونے والی حلف برداری تقریب میں ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف و پارکس خالد عیاض خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر محمد نعیم بھٹی ، ڈائریکٹر لاہور چڑیا گھر حسن علی سکھیرا ، ڈپٹی ڈائریکٹر تنویر احمد جنجوعہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر زو سفاری لاہور شفقت علی ، ایپکا یونین صدر ملک اختر اعوان سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی۔تقریب میں نو منتحب نمائندگان نے ڈی جی وائلڈ لائف کی سربراہی میں اپنے عہدوں کا خلف اٹھایا اور فرائض تندہی سے انجام دینے کی یقین دہانی کروائی۔
