لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کمپنیزسکینڈل سے متعلق حکومتی کمیٹی کے اجلاس میں وزیر قانون رانا ثنا اللہ محکمہ خزانہ پر برس پڑے،نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پنجاب کمپنیز سکینڈل سے متعلق حکومتی کمیٹی کا پہلا اجلاس صوبائی وزیر قانون کے زیر صدارت ہواجس میں کمپنیوں کا مکمل ریکارڈنہ ہونے پر رانا ثنا اللہ محکمہ خزانہ پر برس پڑے۔رانا ثنااللہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس کمپنیوں کامکمل ریکارڈکیوں نہیں ہے؟،کسی بھی کمپنی کوغیرقانونی کام کی اجازت نہیں،تمام کمپنیوں کاریکارڈاکٹھاکر کے جائزہ لیاجائے۔اس پر صوبائی وزیر خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ کمپنیوں کاریکاڈاکٹھاکیاجارہا ہے،جن کمپنیوں کی کارکردگی ٹھیک نہیں انہیں بندکیاجائے گا۔
