قطر سے 6افراد پر مشتمل وفد خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچ گیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) قطر سے 6افراد پر مشتمل وفد خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچ گیاہے جس نے وزیراعلیٰ شہبازشریف سے ملاقات بھی کی ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق چھ رکنی وفد کی آمد کو خفیہ رکھاگیاہے اور اس سے متعلق کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں ،چھ رکنی وفد میں چار قطری اور دو برطانوی شہری شامل ہیں ۔چھ رکنی وفد نے وزیراعلیٰ شہبازشریف سے ملاقات کی اور اس دوران ان کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیاہے ،چھ رکنی وفد وزیراعلیٰ سے ملاقات کے بعد اسلام آباد روانہ ہو گیاہے ۔

یہ بھی پڑھیں

ماسٹر پلان عامر احمد خان

میڈیا 92 نیوز ڈسک ماسٹر پلان2050ءلاہور ڈویژن کے روشن مستقبل کا تعین کرے گا ۔ …