اک موریہ پل کی توسیع و بحالی کیلئے 50 کروڑ جاری

لاہور (میڈیا پاکستان) پنجاب حکومت نے اک موریہ پل کی توسیع و بحالی کے لئے 50 کروڑ روپے جاری کر دئیے ۔لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے منصوبے کی منظوری کے بعد 70 کروڑ روپے سے زائد مانگے تھے۔ منصوبہ مئی سے التوا کا شکار تھا ترجیح لگتے ہی کلئیر کردیا گیا۔ ایل ڈی اے کی جانب سے تین ماہ قبل مانگے گئے فنڈز بھی فوری جاری کر دئیے گئے ہیں۔ پراجیکٹ کو پی اینڈ ڈی سے بھی رواں ہفتے ہی کلئیر کیا گیا ہے۔ منصوبہ کی کنسٹرکشن پر 44 کروڑ، لینڈ ایکوزیشن پر 20 کروڑ جبکہ ریلوے کے این او سی اور ڈیپارٹمنٹل چارجز کی مد میں 10 کروڑ ادا کئے جائیں گے ۔ منصوبہ آئندہ ماہ شروع کیا جانا متوقع ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ منصوبے کو فوری شروع کرنے اور آئندہ الیکشن سے قبل مکمل کرنے کے باعث ترجیح لگائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

ماسٹر پلان عامر احمد خان

میڈیا 92 نیوز ڈسک ماسٹر پلان2050ءلاہور ڈویژن کے روشن مستقبل کا تعین کرے گا ۔ …