طلبہ سیاست سے اداروں کا تعلیمی ماحول تباہ ہوتا ہے: وزیرہائر ایجوکیشن

لاہور (میڈیا پاکستان) وفاقی وزارت قانون کا حکم ایک طرف، وزیر ہائر ایجوکیشن کا طلبہ یونین پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ۔ ریٹائرڈ اساتذہ کے اعزاز میں رکھی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔جی سی یونیورسٹی میں ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ریٹائر ہونے والے پروفیسرز کے اعزاز میں تقریب ہوئی۔ تقریب میں گریڈ 19 اور 20 کے افسران کو گلدستہ اور تعریفی سر ٹیفیکیٹ سمیت پنشن لیٹر دیئے گئے۔ وزیرہائرایجوکیشن رضاعلی گیلانی نے کہا کہ وفاقی وزارت قانون کا موقف اپنی جگہ مگر پنجاب میں طلبہ یونین پر پابندی برقرار رہے گی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ طلبہ سیاست کی وجہ سے اداروں کا تعلیمی ماحول تباہ ہوتا ہے۔تقریب میں سیکرٹری ہائر ایجوکیشن احسان بھٹہ، ڈپٹی سیکرٹری طارق بھٹی، قائم مقام ڈی پی آئی کالجز محمد جہانگیر ، ڈائریکٹر کا لجز ڈاکٹر ظفر عنایت سمیت دیگر شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیں

ماسٹر پلان عامر احمد خان

میڈیا 92 نیوز ڈسک ماسٹر پلان2050ءلاہور ڈویژن کے روشن مستقبل کا تعین کرے گا ۔ …