ٹریژری افسران کی اپ گریڈیشن، سمری وزیر اعلیٰ کو ارسال کر دی گئی

لاہور (میڈیا پاکستان) محکمہ خزانہ نے ٹریژری افسران کی اپ گریڈیشن اور انہیں آڈٹ اینڈ اکاونٹ افسران کو 20 فی صد الاونس دینے کی سمری وزیر اعلی کو ارسال کر دی۔ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ نے ایک سمری ارسال کی ہے کہ ٹریژری سروس کے ڈپٹی اکاونٹنٹ کو گریڈ 14 سے گریڈ 16 میں اپ گریڈ کیا جائے۔ اکاونٹنٹ کو گریڈ 16 سے گریڈ 17 میں اپ گریڈ کیا جائے۔ لوکل فنڈ آڈٹ کے آڈیٹر کو گریڈ 14 سے گریڈ 16 میں اپ گریڈ کیا جائے اور آڈٹ افسر کو گریڈ 16 سے گریڈ 17 میں اپ گریڈ کیا جائے۔ ان ملازمین اور ٹریژری افسران کو 20 فی صد آڈٹ اینڈ اکاونٹ الاونس دینے کی سمری بھی ارسال کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ماسٹر پلان عامر احمد خان

میڈیا 92 نیوز ڈسک ماسٹر پلان2050ءلاہور ڈویژن کے روشن مستقبل کا تعین کرے گا ۔ …